عثمان خواجہ پاکستان میں موقع ملنے پر خوش، سخت مقابلے کی توقع
سڈنی،فروری۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نڑاد اوپنر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال پی ایس ایل پاکستان میںکھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا تھا۔ پاکستان عرصہ دراز تک کرکٹ سے محروم رہا ہے، پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے، برصغیر میں کرکٹ کا بہت سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ میرے والد شروع سے کرکٹ کو دیکھتے ہیں ، مجھے پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگے گا،پاکستان کے ساتھ یادیں وابستہ ہیں جوتازہ ہوں گی۔ منگل کو آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تمام اسکواڈ نے پاکستان جانے فیصلہ کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے بہت کام کیا ہے، انگلینڈ نے پاکستان جانے سے انکار کیا تھا اور بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی اب یہ 1998 کے بعد دورہ بڑا اہم اور کرکٹ کے لئے یہ بہت اچھا ہے۔ دو بڑی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سیریز دونوں ممالک کو قریب لائے گی۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، حسن علی اور شاہین آفریدی اچھے بولرز ہیں، اپنے گراؤنڈز پر کھیلنے کا فائدہ ہو گا، شاداب خان اس وقت پی ایس ایل میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں جبکہ اظہر علی آسٹریلیا میں ہمارے خلاف رنز کر چکے ہیں اور محمد رضوان اچھے وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔