کرس کیرنزکینسر کی بیماری میں مبتلا
آکلینڈ، فروری ۔نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنزنے ہفتہ کے روزانکشاف کیا کہ وہ آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ کرس نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے کل بتایا گیا کہ مجھے آنتوں کا کینسر ہے۔ بڑا صدمہ لگا ہے۔ میں نے باقاعدہ چیک اپ کے بعد کبھی اس کی توقع نہیں کی تھی۔ اب جب میں سرجنوں اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کے ایک اور دور کی تیاری کر رہا ہوں، میں سوچتا ہوں کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں کہ میں اپنی زندگی میں اتنا کچھ کرنے میں کامیاب رہا۔ اس ہفتے بھی کچھ برا نہیں تھا۔ کچھ بچوں کے کھیلوں میں شامل ہوا اور گھر پر بیٹے کی سالگرہ منائی ۔ آگے ایک اورلڑائی ہے۔ واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کھلاڑی لانس کیرنزکے بیٹے کرس کیرنز نے 1989 سے 2006 کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ اور 215 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں 8,270 رنز بنائے ہیں اور 419 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 2004 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔