گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین صنعت کار بن گئے

نئی دہلی، فروری ۔ملک کی سب سے بڑی ملٹی سیکٹر کمپنی اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین گوتم اڈانی 90.1 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر ترین صنعت کار بن گئے۔امریکی میگزین فوربز کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ریئل ٹائم ارب پتیوں کی مردم شماری کے مطابق ہندوستانی تاجر گوتم اڈانی 90.1 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر ترین صنعت کار بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر اڈانی دنیا کے 10ویں امیر ترین شخص بھی بن گئے ہیں۔ پہلے ارب پتی مکیش امبانی، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ایشیا کے امیر ترین ارب پتی تھے۔فوربس کی اپریل 2021 میں جاری کی گئی دنیا کے ارب پتیوں کی سالانہ فہرست کے مطابق مسٹر اڈانی کی مجموعی مالیت 50.5 بلین ڈالر تھی، جو تقریباً دگنی ہو کر 90.1 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت ارب پتی مکیش امبانی کی مجموعی مالیت میں اپریل 2021 میں 84.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں صرف 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ 59 سالہ گوتم اڈانی کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے 1988 میں کموڈٹی ایکسپورٹ کمپنی شروع کی۔ صرف 20 سال کے بعد سال 2008 میں وہ 9.3 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ فوربز کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ ان کی کمپنی اڈانی گروپ کے پاس پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن، خوردنی تیل سے لے کر ریئل اسٹیٹ اور کوئلے تک کے کاروبار ہیں۔ ان کے گروپ کی چھ کمپنیاں ہندوستان میں درج ہیں جن میں سب سے قیمتی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ ہے۔

Related Articles