نوجوانوں کو حالات سے سمجھوتہ کرنا سیکھنا ہوگا: اشون

نئی دہلی ،ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے ممبئی کے کرکٹر کرن تیواری کی مبینہ خود کشی پر کہا ہے کہ نوجوانوں کو اب حالات سے سمجھوتہ کرنا سیکھنا ہوگا اشون نے ٹویٹ کیا کہ ممبئی کے کرکٹر کی موت ایک رئیلٹی چیک ہے۔ اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ مسترد ہونے کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ہمارا مستقبل نوجوانوں کے کندھوں پر ہے اور انہیں اپنی زندگی کے سفر میں ہر معاملے پر راضی رہنے کی تعلیم دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرکٹ یا کسی اور میدان میں کامیابی کے خواہاں ہیں انہیں اسکول اور کالج میں کیریئر کے مختلف آپشنز سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔ممبئی کے کرکٹر کرن تیواری نے پیر کی رات ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

 

Related Articles