تربیت دی جائے، پاکستان سے عالمی سطح کے فٹبالر مل سکتے ہیں،مائیکل اوون
کراچی ،جنوری۔عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش فٹ بالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، تربیت کی جائے تو عالمی معیار کے کھلاڑی سامنے لائے جاسکتے ہیں، پہلی بار پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں ساکر سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان صدام حسین،گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزیب خان، جی ایس وی کے گروپ چیئرمین، یاسر محمود اور دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ کامیاب جوان فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت20فروری تک ملک بھر سیٹرائلز کے ذریعے20کھلاڑیوںکاانتخاب کرکیڈبلن، آئرلینڈ میں واقع اکیڈمی بھیجا جائے گا۔