وارنر، اشون، ربادا اور براوو سب سے زیادہ بیس پرائس والی لسٹ میں شامل
ممبئی، جنوری، ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیریز کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور فائنل میں پلیئر آف دی میچ بنے ان کے آسٹریلیائی ساتھی مشل مارش ان 49 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو آئی پی ایل 2022 کی میگا آئی پی ایل نیلامی میں دو کروڑ کے زیادہ سے زیادہ بیس پرائس کی فہرست میں شامل ہیں۔ وہیں کرک انفو کو ملی لمبی فہرست میں مشل اسٹارک ، سیم کیرن، بین اسٹوکس، کرس گیل، جوفرا آرچر اور کرس ووکس جیسے نام موجود نہیں ہیں۔فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں جن میں 17 ہندوستانی اور 32 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں روی چندرن اشون، شریس ایر، شکھر دھون، ایشان کشن، سریش رینا، پیٹ کمنز، ایڈم جمپا، اسٹیون اسمتھ، شکیب الحسن، مارک ووڈ، ٹرینٹ بولٹ، فاف ڈو پلیسس، کوئنٹن ڈی کاک، کگیسو ربادا اور ڈوین براوو شامل ہیں۔اس فہرست میں مجموعی طور پر 1214 کرکٹرز ہیں جن میں سے 270 ان کیپڈ اور 41 ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے نیلامی پول میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ یہ فہرست جمعہ کو 10 ٹیموں کو بھیجی گئی ہے۔ حتمی فہرست 12 اور 13 فروری کو ہونے والی نیلامی سے دو دن قبل تیار کی جائے گی۔زیادہ تر فرنچائزی نئی ٹیم بنانے کے لیے اچھے پرس کے ساتھ نیلامی میں اتریں گی، لیکن پنجاب کنگز، سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے پاس سب سے زیادہ پیسے ہوں گے۔ دوسری جانب فرنچائزی کی بھی اس مرتبہ میگا نیلامی میں مستقبل کو دیکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ رہے گی۔یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ دیو دت پڈیکل، ہرشل پٹیل اور یہاں تک کہ کم معروف ویسٹ انڈیز کے اوڈن اسمتھ نے اپنی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے رکھی ہے۔ پڈیکل نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں 2020 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ ان کی کارکردگی سے کوہلی اور سنیل گواسکر بھی متاثر ہوئے تھے۔ہرشل کو آر سی بی نے دہلی کیپٹلس سے ٹریڈ کیا اور 2021 کے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں حاصل کرنے والے گیندباز بنے تھے۔ ۔ ہرشل نے اس بار نیلامی میں جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پاس نئی گیند کے ساتھ اور سلاگ اوورز میں گیند کرنے کی مہارت ہے اور یہ ٹیموں کو اپنی طرف راغب کر سکتا ہے۔دوسری طرف، اسمتھ، آئی پی ایل میں مکمل طور پر انجان ہیں لیکن جس نے بھی 25 سالہ جمائیکا کے کھلاڑی کی طرف دیکھا ہے، انہیں لگتا ہے کہ ان میں آندرے رسل بننے کی صلاحیت ہے۔ اسمتھ نہ صرف اچھی رفتار سے گیندبازی کرتے ہیں بلکہ ٹی 10 جیسے ٹورنامنٹ میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بلے سے بھی کمال کر سکتے ہیں۔دوسری جانب تمل ناڈو کے بلے باز شاہ رخ خان کو بھی نیلامی میں بڑی بولی ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے پنجاب کنگز کی پیشکش قبول نہیں کی۔ 2021 کی نیلامی میں ان کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا۔ شاہ رخ کا قد لمبا ہے اور اچھے پاور ہٹر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب نے انہیں گزشتہ سال 5.25 کروڑ میں خریدا تھا۔ایک اور ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی اویس خان جس نے خود کو 20 لاکھ کی بنیادی قیمت پر رکھا ہے ، انہیں بھی نیلامی میں معقول رقم ملنے کی امید ہے۔ کچھ سال پہلے دہلی کیپٹلز نے انہیں 70 لاکھ میں خریدا تھا اور وہ 2021 کے آئی پی ایل میں ہرشل کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندبازتھے۔سابق ہندوستانی تیزگیندبازایس سری سانتھ نے بھی خود کو 50 لاکھ کی بنیادی قیمت کے زمرے میں رکھا ہے۔1.5 کروڑ کی کیٹیگری میں امت مشرا، ایشانت شرما، واشنگٹن سندر، ایرون فچ، کرس لین، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، جونی بیئرسٹو، ایلکس ہیلز، اوئن مورگن، ڈیوڈ ملان، ایڈم ملان، کولن منرو، جمی نیشم، گلین فلپس، ٹم ساؤتھی، کولن انگرام، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈ، نکولس پوران شامل ہیں۔ایک کروڑ کے زمرے میں پیوش چاولہ، کیدار جادھو، پرسدھ کرشنا، ٹی نٹراجن، منیش پانڈے، اجنکیا رہانے، نتیش رانا، ریدھیمان ساہا، کلدیپ یادیو، جینت یادیو، محمد نبی، جیمز فالکنر، موئسس ہنریکس، مارنس لابوشین، ریلی میرڈتھ جوش فلپس، ، ڈارچی شارٹ، اینڈریو ٹائی، ڈین لارنس، لیام لیونگسٹن، ٹمل ملز، اولی پوپ، ڈیون کونوے، کولن ڈی گرانڈہوم، مشل سینٹنر، ایڈن مارکرم، ریلی روسو، تبریز شمسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، وینندو ہسرنگا، روسٹن چیس، شیرفین ردرفورڈ شامل ہیں۔