’ آزادی کے امرت مہوتسو سے سُورنم بھارت کی اُور‘ پروگرام سے خطاب کریں گے وزیراعظم مودی
نئی دہلی، جنوری۔وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو برہمہ کماریوں کی جانب سے منعقدہ ’ آزادی کے امرت مہوتسو سے سُورنم بھارت کی اُور‘ پروگرام کے قومی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم 20 جنوری 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےقومی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ پروگرام سال بھر تک چلنے والی پہل کی رونمائی کرے گا جو برہمہ کماریوں کی جانب سے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے لیے وقف کی گئی ہیں،جس میں 30 سے زیادہ مہمات اور 15000 سے زیادہ پروگرامز اور ایوینٹ شامل ہیں۔اس ایوینٹ کے دوران وزیر اعظم برہمہ کماریوں کے سات پہلوں کا آغاز بھی کریں گے۔ جن میں مائی انڈیا ہیلتھی انڈیا، آتم نربھربھارت: خود کفیل کسان، خواتین: فلیگ بیئررس آف انڈیا (بھارت کے مشعل بردار) پاور آف پیس بس کیمپئن، اَن دیکھا بھارت سائیکل ریلی، یونائیٹڈ انڈیا موٹر بائیکل کیمپئن اور سووچھ بھارت ابھیان کے تحت گرین پہل شامل ہیں۔مائی انڈیا ہیلتھی انڈیا پہل میں میڈیکل کالجز اور اسپتالوں میں کثیر جہتی ایوینٹس اور پروگرام منعقد ہوں گے جس میں روحانیت، تندرستی اور تغذیے پر توجہ دی جائے گی۔ ان پروگرام میں طبی کیمپوں کا اہتمام، کینسر کی جانچ، ڈاکٹروں کے لیے کانفرنسز اور حفظان صحت کے دیگر ورکرس وغیرہ شامل ہیں۔آتم نربھر بھارت کے تحت: خود کفیل کسانوں، 75 کسانوں کو بااختیار بنانے کی مہمات، 75 کسان کانفرنسز، 75 پائیدار یوگک پروگرام اور کسانوں کی بھلائی کے لیے اس طرح کے بہت سے دیگر اقدامات منعقدہوں گے۔ خواتین: فلیگ بیئررس آف انڈیا (بھارت کی مشعل بردار ) کے تحت ، اس پہل کے تحت خواتین کی اختیار کاری اور بچیوں کی اختیار کاری کے توسط سے سماجی تغیر پر توجہ دی جائے گی۔دی پاور آف پیس بس مہم 75 شہروں اور تحصیلوں کا احاطہ کرے گا اور آج کے نوجوان کی مثبت تبدیلی پر ایک نمائش پیش کرے گا۔ اَن دیکھا بھارت سائیکل ریلی مختلف وراثتی مقامات پر منعقد ہوگی، جس میں وراثت اور ماحولیات کے درمیان رابطے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یونائیٹڈ انڈیاموٹر بائیک مہم ماؤنٹ آبو سے دلّی تک کے لیے منعقد ہوگی اور یہ کئی شہروں کا احاطہ کرے گی۔ سووچھ بھارت ابھیان کے تحت پہل میں ماہانہ صفائی ستھرائی کی مہمات ،کمیونٹی کی صفائی ستھرائی پروگرامز اور بیداری کی مہمات شامل ہوں گی۔تقریب کے دوران گریمی ایوارڈ کے فاتح مسٹر ریکی کیج کی جانب سے ایک نغمہ بھی جاری کیا جائے گا جو آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے وقف کیا گیا ہے۔برہمہ کماریاں ایک عالمی سطح کی روحانی تحریک ہے جو ذاتی تغیر اور عالمی تجدید کے لیے وقف کی گئی ہے۔ 1937 میں اِس کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ برہمہ کماریز 130 سے زیادہ ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ تقریب برہمہ کماریز کے بانی پِتا شری پرجا پِتا برہمہ کی 53ویں عروج کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔