دنیا بھر میں دوکروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر: ڈبلیو ایچ او
ماسکو، (اسپوتنک) عالمی ادارۂ صحت( ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214،985 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ۔
ڈبلیو ایچ او نے بدھ کے روز یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اب تک 20،162،474 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس دوران 4،835 کورونا مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 737،417 ہوگئی ہے۔
واضح ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد متاثرامریکہ ہے جبکہ دوسرے مقام پر برازیل اور تیسرے مقام پر ہندوستان ہے۔