پچھلی حکومتوں نے شمال مشرقی خطے کو نظر انداز کیا:مودی
امپھال،جنوری۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں منگل کو کہا کہ مرکز کی سابقہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد(یوپی اے) حکومت نے منی پور سمیت شمال مشرقی خطے کو نظر انداز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔مسٹر مودی نےیہاں ہاپتا کانگجیبنگ میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا رسمی افتتاح اور سنگھ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا،’’ پچھلی حکومت نے منی پور کو اپنے حال پر چھوڑ دیا تھا۔تب دہلی میں بیٹھے لوگ سوچتے تھے کہ اتنی دور تک کون جائےگا۔ میں وزیراعظم بننے کے بعد دہلی کو آپ کے دروازے تک لے آیا۔‘‘انہوں نے مرکز کی سابقہ یوپی اے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ صرف انتخابات کے دوران ،شمال مشرقی خطےکو یاد کرتی رہی۔ انہوں نے کہا،’’پہلے شمال مشرق کا مطلب تھا،’’مشرقی کی طرف مت دیکھو‘۔مرکز کی پچھلی حکومتوں نے محض الیکشن کے وقت اس علاقے کی طرف دیکھا۔ وہیں ہم اس علاقے کو فروغ دینےکےلئے’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ لائے۔‘‘وزیراعظم نے کہا،’’پہلے کی حکومت نے بہت نے بہت وقت برباد کیا۔منی پور کےلئے 21 صدی بہت اہم ہے۔ہمیں استحکام رکھنا ہے اور ریاست کو ترقی کی نئی اونچائیوں پر لے جانا ہے۔ریاست کی اقتدار میں واپسی کےلئے کچھ لوگ پھر سے یہاں بد امنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ریاست کے لوگوں نےان پر توجہ دی اور امید ہے کہ وہ اسے پھر سے اندھیرے میں نہیں جانے دیں گے۔‘‘سنگ بنیاد اور افتتاحی پروگرام میں وزیراعلی این بیرین سنگھ اور مرکزی وزیر بھی موجد رہے۔