گوا آنے والے بین الاقوامی مسافروں کا ہوگا کووڈ ٹیسٹ

پنجی، دسمبر ۔ گوا کے وزیر صحت وشوجیت رانے نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔مسٹررانے نے کہا کہ یہ فیصلہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسزاور اس بابت ریاستی حکومت کے جاری سرکلر کے مطابق کیا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، ’کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اور حکومت گوا کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، ہم ، ہائی رِسک ممالک کے ساتھ ساتھ نان ہائی رِسک ممالک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کا ٹیسٹ کریں گے ‘۔ انہوں نے کہا، ’اس سے قبل ہم نے نان ہائی رِسک ممالک سے سفر کرنے والے صرف دو فیصد مسافروں کا ٹیسٹ کیا تھا۔ لیکن اب عوامی مفاد میں تمام بین الاقوامی مسافروں کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ریپڈ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو فی الحال 1500 روپے تک محدود کرنے کی منظوری دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گوا میں گذشتہ دو دنوں سے کووڈ کے کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔

 

Related Articles