امریکہ -آئرلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کورونا کی وجہ سے رد
لاڈرہل (فلوریڈا)، دسمبر۔امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان یہاں کھیلی جانے والی دو میچوں کی ون ڈے سیریز کو کورونا وبا کے خطرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔امریکہ کرکٹ نے منگل کے روزبتایا کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعدامریکہ اور آئرلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا، دونوں ٹیموں کے موجودہ پلیئنگ الیون (XI) کے تمام کھلاڑی رات کو کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں نگیٹیو آئے ہیں، جب کہ آئرلینڈ کے سپورٹ اسٹاف کے دو ارکان پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، دو آئرش کھلاڑی وائرس سے متاثر افراد کے رابطے میں آئے تھے۔دریں اثنا، آئرلینڈ کی ٹیم، جس نے جنوری 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے، 31 دسمبر کو فلوریڈا سے کنگسٹن، جمیکا کے لیے روانہ ہو گی، حالانکہ معاون عملہ کے دو ارکان اپنی کوارنٹین مدت مکمل ہونے تک فلوریڈا میں رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، امریکی کھلاڑی اور معاون عملہ کے ارکان جلداز جلدکووڈ مینیجڈ ایونٹ کے ماحول کو چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں گے۔کرک بز کے مطابق، امریکہ کرکٹ نے شروع میں اس ٹورنامنٹ کے لیے تقریباً 350,000 امریکی ڈالر کا بجٹ رکھا تھا، جو کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) سے باہر ہیں۔