250 ملین ریال کے انعامات کے ساتھ شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کا آغاز

ریاض،دسمبر۔ کل سوموار کے روز سعودی عرب کے کیمل کلب کے زیر اہتمام اپنے چھٹے ایڈیشن میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی سرگرمیاں جنوبی صیاھید میں شروع ہوگئی ہیں۔شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن نے اپنے انعامات کی مالیت میں 250 ملین ریال تک اضافے کیا ہے۔ اس میں 70 سے زائد راؤنڈز کے تحت مقابلے ہوں گے۔ یہ میلہ 43 دن تک جاری رہے گا۔ میلے میں المجاہیم ،المھجنات والسواحل ،الصاوحیل،الشقح ،الوضح، الشعل ،الصفر ،الحمر، فردی دق ،جل مفارید اور قعدان جیسی کیٹی گریز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس دوران کلب کپ، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفخل جیسے مقابلیہوں گے۔ میلے میں خواتین کے لیے الگ سے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میلے میں فحل اور اس کی پیداوار کو بڑھا کر 15 کردی گئی ہے۔ ان میں سے دس کم عمر اور باقی پانچ کی عمر کا تعین نہیں ہوگا۔شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس ایڈیشن میں بہت سے مقابلے شامل کیے، جن میں راعی شداد مقابلہ، سنگلز زمرہ لون المغاتیر میں خواتین کی اوپن دوڑ اور سب کے لیے سنگلز زمرے میں ایک بین الاقوامی اوپن رن شامل ہیں۔

Related Articles