میر ی چوٹ کے تئیں لوگوں کی بے حسی نے مجھے گہرا زخم دیا:اشون

نئی دہلی،دسمبر۔ انڈین آف اسپینر روی چندرن اشون کے بارے میں سب سے اچھی بات ہے کہ وہ ہر سیریز سے پہلے بلے بازوں کے سلسلے میں ایک حکمت عملی بناتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔ وہ مانتے ہیں کہ ان کا جسم ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح چست درست نہیں ہے۔ساتھ ہی ان کے کریئر میں انہیں کئی بار چوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی وجہ سے وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ اگر کر کٹ میں انہیں آگے بڑھتے رہنا ہے تو میدان پر انہیں قسمت کے سہارے تھوڑا زیاسہ رہنے کی ضرورت ہے۔کرکٹ منتھلی کےلئے اس انٹرویو کا دن طے کرنے میں انہیں تقریباً ایک سال کا وقت لگا تھا۔جب اشون کو نیوزی لینڈ سیریز اور ساؤتھ افریقہ دورے کے درمیان کچھ دن ملے ،تو اس دوران یہ انٹرویو کیا گیا ۔ اشون نے کہا،’’جب جسمانی تیاری کی بات آتی ہے تو 2017 اور 2019 کے درمیان میں پہلی بار پیٹیلر ٹینڈونائٹس نامی چوٹ کی زدمیں آیا تھا۔ایسا نہیں ہے کہ آپ اس کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ہیں،لیکن چوٹ کی خوبصورت یہ ہے کہ آپ گھٹنے گرم نہیں ہوں گے یا کھیلنے کےلئے تیار نہیں ہوں گے۔صبح کے وقت پیدل چلنا بھی بے حد تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔دن ڈھلتے ہی آپ کے گھٹنے ٹھیک سے کام تو کریں گے ،لیکن آپ ہلکی دوڑ بھی نہیں کرسکتے۔یہ درد ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا،’’میں اس بات پر دھیان دینا چاہتا ہوں کہ آپ بڑی سیریز کےلئے کیسے تیاری کرتے ہیں،کیونکہ میرا خیال ہے کہ آپ دنیا کے ان کھلاڑیون میں سے ہیں جو کسی بھی سیریز یا میچ سے پہلے سب سے بہترین اور عین مطابق تیاری کرتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ آپ نے ایک بار کہا تھا کہ قدرتی طورپر چپل رویندر جاڈیجہ جیسے کھلاڑی کےلئے ،ایک دن میں 30 اوور پھینکنا اور لمبے وقت تک گیند بازی کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ آپ جیسے کسی کھلاڑی کو اپنے جسم سے لڑنا پڑتا ہے۔ایک سیریز کےلئے آپ کی تیاری کب شروع ہوتی ہے۔‘‘ آف اسپنر نے کہا، پھر مجھے ایتھلیٹک پیوبلجیا ہوا، جو مجھے لگتا ہے کہ پہلی چوٹ کی توسیع کے طور پر آیا ، اب میرے گھٹنے کا بوجھ پورے جسم کو اٹھانا پڑرہا تھا ۔ اس کے بعد میں نے مختلف ایکشن کے ساتھ بولنگ شروع کی۔ ایتھلیٹک پیوبلجیا کی وجہ سے، ہر بار سائیڈ آن پوزیشن میں آنا مشکل تھا۔ اس کے بعد تقریباً 10 اوورز کے اسپیل کے بعد جسم میں توانائی باقی نہیں رہی تھی۔اس کے بعد مجھے پیٹ اور ران میں چوٹ لگی۔ ایک کے بعد ایک چوٹ آتی رہی۔ ان چوٹوں نے میری کارکردگی پر بہت سے نشان چھوڑے ہیں۔ ہندوستان کی کرکٹ کمیونٹی میں چوٹوں کی سمجھ اور لوگوں کا اس کے ساتھ برتاؤ کا طریقہ بہت خراب ہے۔ واضح طور پر میری انجری کے پیچھے کوئی وجہ تھی لیکن لوگ یہ جاننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ ہم صرف یہ دہراتے رہتے ہیں کہ مسئلہ تو مسئلہ ہے، لیکن اس سے مجھے اس چوٹ کا حل تلاش کرنے میں مدد نہیں ملی۔‘‘ “میرے بہت سے ساتھی زخمی ہوئے لیکن جب میں زخمی ہوا تو یہ تھوڑا مختلف تھا۔ یہ صرف ایک چوٹ نہیں تھی۔ یہ میری چوٹ کے تئیں بے حسی تھی جس نے مجھے اور بھی زیادہ تکلیف دی۔ میں کاؤنٹی کرکٹ میں یہ سوچ کر چلا گیا کہ میں سارا دن میدان میں رہ سکتا ہوں اور خود کو نقصان پہنچائے بغیر 25 اوورز کر سکتا ہوں۔ کیونکہ اگر میں کاؤنٹی کرکٹ میں زخمی ہوا تو سوال اٹھنا شروع ہو جائیں گے۔‘‘اشون نے کہا، بہت سے بیانات دیئے گئے کہ میں نہیں کھیلنا چاہتا تھا یا میں نے کسی مقابلے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ یہ ایسی چیز ہے جو مجھے ہمیشہ کے لیے تکلیف دے گی۔ آپ مجھے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، مجھے ٹیم سے باہر کر دیں لیکن میری نیت یا میری جدوجہد پر شک کرنا مجھے بہت تکلیف دیتا ہے۔ کسی بھی سیریز میں آنے سے پہلے، میں چار ہفتوں کی ٹریننگ میں جاتا ہوں۔ صبح میں صرف اپنی نقل و حرکت اور زخمی ہونے والی جگہوں پر توجہ مرکوز کرتا ہوں۔ پھر دو گھنٹے بعد، ناشتہ کرنے کے بعد، میں اپنی ماس پیشیاں مضبوط کرنے پر کام کرتا ہوں۔ شام کو، میں ایک دن دوڑتا ہوں اور دوسرے دن اپنی صلاحیتوں پر کام کرتا ہوں۔‘‘اشون نے کہا،’’ویسے تو بہترین تیاری کا وقت چھ ہفتے ہے۔ اگر آپ کے پاس چھ ہفتے ہیں،تو آپ اپنا دھیان رکھتے ہوئے چار پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل سکتے ہیں۔پچھلے دو سال سے میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ میں ہرسیریز میں ایک یقنی وزن کے ساتھ میدان پر اتروں اور اسے برقرار رکھوں۔‘‘ لوگ غیر ملکی سیریز میں آپ زخمی ہونے کے بارے میں کافی بات کرتے تھے،اس بارے میں پوچھنے پر اشون نے کہا،’’لوگ شاید دیگر کھلاڑیون کے ساتھ ایسی مثالوں کے بارے میں جانتے ہیں،لیکن مجھے ایسا لگا کہ مجھے نشانہ بنایا گیا۔ شاید انہیں یقین تھا کہ وہ ایسا کرنے پر صحیح تھے۔ مجھے اس سے کوئی دقت نہیں ہے۔لیکن چوٹیں لوگوں کو لگتی ہیں۔اس میں کچھ خاص نہیں ہے۔ انہیں تب برا لگتا ہے جب ان کے پاس لوگوں کی ہمدردی نہیں ہوتی۔مجھے لگتا ہے کہ ایک کرکٹ کمیونٹی کے طورپر ہندوستانی کرکٹ میں ہمدردی کی کمی ہے۔‘‘ سڈنی کے بعد ان تبصروں کے بارے میں، وہ کہتے ہیں، اوہ، یہ اس کی حوصلہ افزائی کا طریقہ تھا۔ ہم نے رشبھ پنت کے ساتھ ایسا دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ لیکن جب کوئی زندگی کے مشکل دور سے گزر رہا ہو اور اسے اپنے کندھے پر ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے… وہ میری زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا۔‘‘“میں نے کئی پریس کانفرنسوں میں شرکت کی ہے جہاں زخمی کھلاڑیوں کا دفاع کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی اس سیریز میں، ہر میچ سے پہلے ایک پوائنٹ بنایا گیا تاکہ اعلان کیا جا سکے کہ اشون ایک اور فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے ہیں۔ جو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کافی عجیب تھا۔ اگلی بار آپ نے جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی۔ آپ گھبرا گئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا، ’’تقریباً آٹھ دس مہینوں سے میں بہت نروس تھا۔ ایتھلیٹک پیوبلجیا ایک ایسی چیز ہے جسے آپ ہر وقت محسوس کرتے ہیں، جیسے پیٹ کے ارد گرد یا جسم کے کسی دوسرے حصے میں۔ میں سوچتا تھا کیا یہ ختم ہو گیا ہے؟ کیا مجھے اس کا علاج کسی اور طریقے سے کرانا چاہیے؟ کیا میں اس کے لیے بیلٹ استعمال کروں؟‘‘ ہم نے پچھلے ڈیڑھ سال میں ایک پرسکون اشون دیکھا ہے۔ کیا آپ نے وبائی مرض کے دوران اس قسم کا طرز عمل پیدا کیا ہے،‘‘ انہوں نے کہا، ’’یہ بہت عرصہ پہلے شروع ہوا تھا۔ میں نے ایک ذہنی کنڈیشنگ کوچ کے ساتھ چار سے چھ ماہ تک کام کیا۔ اس نے میری ذہنی مدد کی، وہ تھوڑی دیر کے لیے میرے لیے آئینہ تھے۔جب بھی آپ کسی سے بات کریں گے یا جب آپ کسی مشکل وقت سے گزر رہے ہوں گے تو اکثر لوگ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے بہتر ہوسکتے ہیں، اس کے بجائے غلطی آپ کی طرف سے کیسے ہوسکتی ہے۔ کسی اور نے کیا غلط کیا اس کے بارے میں بتایا جائے۔ ‘‘

Related Articles