سندیپ لامیچھانے نیپال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان
کاٹھمنڈو، دسمبر۔21 سالہ لیگ اسپنر سندیپ لامیچھا نےکو نیپال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سندیپ نے اس وقت آسٹریلیا میں ہیں، جہاں وہ ہوبارٹ ہیرکینس کی طرف سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) میں کھیل رہے ہیں، بی بی ایل میں ان کا یہ چوتھا سیزن ہے۔ان سے پہلے نیپال کے کپتان گیانیندر ملا تھے۔ ستمبر میں نیپال کی قیادت کرتے ہوئے، 31 سالہ ملانے عمان اور یو ایس کے خلاف لگاتار دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ کرک انفو کو کئی ذرائع کے حوالہ سے یہ پتہ چلا ہے کہ گیانیندر ملا اور ٹیم کے نائب کپتان دپندر سنگھ سے قیادت اس لئے چھین لی گئی ہے کیونکہ ان کے اور نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے بیچ کافی عرصہ سے اختلافات تھے۔ اس سے پہلے سندیپ 2016 میں نیپال انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں اور 2017 میں بھی ان کے اوپر انڈر 19 ایشیا کرکٹ کاونسل انڈر19 عالمی کپ کوالیفائر میں ٹیم کی ذمہ داری تھی۔ وہ حال ہی میں نیپال کے گھریلو ٹی ٹوئنٹی فرنچائزی ٹورنامنٹ ، ایوریسٹ پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم کاٹھمنڈ کنگس xi کے بھی کپتان رہ چکے ہیں۔