جئے پرکاش نشاد راجیہ سبھا کے لئے بی جے پی کے امیدوار
لکھنؤ:اترپردیش میں 24اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے جئے پرکاش نشاد کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر بینی پرساد ورما(79)کا گذشتہ سال 27مارچ کو انتقال ہونے ک
ے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ان کا میعاد کار 4جولائی2022تک تھا۔دیوریا میں 10جون 1972پیدا ہونے والے مسٹر نشاد گورکھپور علاقے میں بی جے پی کے نائب صدر ہیں۔ اترپردیش اسمبلی میں بی جے پی کی مضبوطی کی وجہ سے بی جے پی امیدوار کا بلامقابلہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونا اک دم طے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 31اگست ہےجبکہ اگلے دن کاغذات کی جانچ ہوگی وہیں 17اگست تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔اصول کے مطابق اگر کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کرتا ہے تو مسٹر نشاد کا بلا مقابلہ منتخب ہونا اک دم طے ہے۔