اجے نے طلائی تمغہ جیت کر دولت مشترکہ کھیل 2022 کے لیے کوالیفائی کیا
تاشقند، دسمبر۔ہندوستان نے اتوار کے روز یہاں تاشقند میں جاری کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مزید دو تمغے جیتے ہیں۔ پہلا تمغہ 24 سالہ ویٹ لفٹر اجے سنگھ نے جیتا، جبکہ دوسرا تمغہ پوپی ہزاریکا نے خواتین کے زمرے میں حاصل کیا۔اجے نے مردوں کے 81 کلوگرام اسنیچ زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے پوڈیم (ٹاپ تھری) میں ٹاپ پر رہنے کے لیے کل 322 کلو وزن اٹھایا۔ انہوں نے اسنیچ میں 147 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 175 کلو وزن اٹھایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسنیچ میں نیا قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ یہی نہیں وہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں براہ راست کوالیفکیشن حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے ویٹ لفٹر بھی بن گئے ہیں۔اتوار کو ہونے والے مقابلے میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ پوپی ہزاریکا نے خواتین کے زمرے میں جیتا، انہوں نے 189 کلوگرام (84 کلوگرام + 05 کلو) وزن اٹھا کر خواتین کے 59 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔