باڑ اور دیواریں مسائل کا حل نہیں، دنیا تارکین وطن کے بحران کو نہ بھولے، پوپ فرانسس

ایتھنز،دسمبر۔پوپ فرانسس نے لیسووس جزیرے میں استقبالیہ میں شرکت اور تارکین وطن کے شناختی مرکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ تارکین وطن کے بحران کو نہ بھولیں ،اس موقع پر یونانی صدرکیترینہ ساکیلاروپولو، مائیگریشن منسٹر نوتیس میتاراکیس اور یورپی کمیشن کے نائب صدر بھی موجود تھے۔پوپ نے مزید کہا کہ ہم انسانی زندگیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشرہ تارکین وطن کے مسائل پر توجہ دے۔ پوپ نے کہا کہ اپنے پچھلے دورے سے زیادہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تلخی کے ساتھ تسلیم کرنا پڑے گا کہ یونان اور دیگر ممالک ایک مشکل صورتحال میں ہیں اور یورپ میں ایسے لوگ ہیں جو ایسیمسائل کوحل کرنے پر زور دیتے ہیں جو ان پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ پوپ فرانسس نے چاردیواریاں بنانے کے خیال کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باڑ اور دیواریں مسائل حل نہیں کرتیں۔ انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی جس سے معاشرے میں دوسرے کا خوف پھیل سکتا ہے اور حیرت کا اظہار کیا کہ معاشرہ ان لوگوں پر توجہ کیوں دیتا ہے جو اس کی بنیادی وجوہات کے بجائے اس کے اظہار ہیں۔ انہوں نے کیمپ میں موجود بچوں کے بارے میں کہا، ’’آئیے ہم ان کے سامنے شرمندہ ہونے کی ہمت تلاش کریں، جو بے قصور ہیں اور ہمارا مستقبل ہیں‘‘۔ ہمیں جلد بازی میں ریت پر بے جان پڑی ان کی ننھی لاشوں کی سفاکانہ تصویروں سے نہیں بچنا چاہیے، انہوں نے زور دیکرکہا کہ ہم اپنے سمندر کو مْردوں کے سمندر میں تبدیل نہ ہونے دیں۔ پوپ فرانسس ہفتہ کو یونان کے دورہ پر یونان پہنچے تھے۔

Related Articles