انڈیا ٹیسٹ سیریز کے لئے رباڈا ،ڈی کاک اور نارتجے کی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں واپسی
جوہانسبرگ ،دسمبر۔ہندوستان کے خلاف اس مہینے کے آخر میں شروع ہونے والے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کےلئے اسٹار کھلاڑیوں کیگیسو رباڈا ،کونٹن ڈی کاک اور اینرک نارتجے کی جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دئے جانے کے بعد رباڈا،ڈی کاک اور نارتجے کو اب سبھی اہم سیریز میں ٹیم میں بلایا گیا ہے،کیونکہ جنوبی افریقہ کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے 23-2021 سائکل کی مثبت شروعات کرنا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے منگل کو 21 رکنی ٹیم کا اعلان کیا،جس میں تیز گیند باز ڈوانے اولیوئر کو شامل کیا گیا ہے جو آخری بار 2019 میں جنوبی افریقہ کےلئے ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ وہیں تیز گیندباز گلینٹن اسٹورمین، آل راؤنڈر پرینیلن سوبرائن اور وکٹ کیپر بلے باز ریان ریکیلٹن کو پہلی بار قومی ٹیم میں چنا گیا ہے،جبکہ ایک ون ڈے اور چار ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے سیساندا مگلا کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،2017 میں بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد دس ٹیسٹ میچ کھیل چکے اولیویئر کولپیک کھلاڑی کے طورپر مدت ختم کرنے کے بعد اس سال کی شروعات میں جنوبی افریقہ لوٹے اور اس سیزن میں شاندار فارم میں رہے۔ ٹیسٹ کے شاندار کھلاڑی ٹین ایلگر ٹیم کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے ،جبکہ تیمبا باووما نائب کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے جنوبی افریقہ کی 21 رکنی ٹیم :ٹین ایلگر(کپتان) ،تیمباباووما(نائب کپتان) ،کونٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)،کیگیسو رباڈا،سریل اروی ،بیورن ہینڈرکس ،جارج لنڈے،کیشو مہاراج ،لنگی اینگدی،ایڈن مارکرم ،ویان ملڈر ،اینرک نارتجے،کیگن پیٹرسن ،ریسی وین ڈر ڈوسین ،کائل ویرین ،مارکو جینسن ،گلینٹن اسٹرمین،پرینیلن سوبرین ،سیساندا مگلا،ریان ریکیلٹن ،ڈوانے اولیویئر۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹرس کے کوآرڈینیٹر وکٹر میپتسانگ نے ایک بیان میں کہا،’’ہم سلیکٹرس ہونے کے طورپر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کےلئے پرجوش ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے لیے یہ فارمیٹ بہت اہم ہے اور اسے متعلقہ اور زندہ رکھنا تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم ڈین ایلگر اور ان کے ساتھیوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ ہم نے گزشتہ چند مہینوں میں ویسٹ انڈیز میں جنوبی افریقہ کا غلبہ دیکھا تھا ۔ ہمیں اس ٹیم پر پورا بھروسہ ہے جو ہم نے منتخب کی ہے اور پچھلے کچھ سیزن میں ہم نے جو ٹیلنٹ دریافت کیا ہے، ہم ان کی پشت پناہی کرنے اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں، خاص طور پر جب انہوں نے نازک وقتوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔‘‘ مپتسانگ نے کہا، ’’ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں کچھ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے یہ ٹیسٹ سیریز بھی اہم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ گروپ وہیں سے آگے بڑھے گا جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔ٹیم گھریلو میدانوں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائے گا جب کہ اگلے دو میچز بالترتیب 3 سے 7 جنوری اور 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد ون ڈے سیریز 19 جنوری سے پارل میں شروع ہوگی۔ دوسرا میچ بھی یہاں 21 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔‘‘