اشونی-سکّی نے جیت کے ساتھ ورلڈ ٹورفائنل مہم ختم کی
بالی، دسمبر۔ اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کی تجربہ کار ہندوستانی خواتین ڈبلز جوڑی نے جمعہ کو جیت کے ساتھ اپنی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز 2021 مہم ختم کی۔ حالانکہ سری کانت کدامبی جمعہ کو آخری گروپ مرحلے کے میچ میں ہارنے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ اشونی اور سککی کی جوڑی نے کلو برچ اور لارین اسمتھ کی انگلش جوڑی کو تین سیٹ کے مقابلے میں 21-19، 9-21، 21-14 سے شکست دی۔ کھیل کا آغاز سخت مقابلے کے ساتھ ہوا لیکن ہندوستانی جوڑی نے کھیل کے وسط تک ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ 11-10 سے آگے رہی۔ بریک کے بعد اشونی اور سکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 21-19 کے چھوٹے فرق سے جیت لیا۔ جب کہ انگلش جوڑی نے دوسرے سیٹ میں دبدبہ بنایا اور 21-9 سے آسان جیت درج کی، حالانکہ اس کے بعد فیصلہ کن سیٹ میں ہندوستانی جوڑی نے کنٹرول دکھایا اور 21-14 کے اسکور کے ساتھ میچ جیت لیا۔ دوسری طرف پہلے گروپ مرحلے کے مقابلے میں اپنے اپنی آل راونڈر کارکردگی سے فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کو پچھاڑنے والے سری کانت کو لگاتار دوشکست کاسامنا کرناپڑا۔ نتیجے کے طورپر وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک سری کانت کو تیسرے اور آخری گروپ مرحلے کے میچ میں دوسری سیڈ یافتہ ملیشیا کے لی جی جیا نے سیدھے سیٹوں میں 21-19، 21-14 سے شکست دی۔