ہندوستانی ہائی کمشنر نے صدر کے دورے کے تعلق سے شیخ حسینہ سے ملاقات کی

ڈھاکہ، دسمبر۔بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ڈھاکہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور انہیں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ سالگرہ اور آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پریوم فتح کی تقریت میں شرکت کرنے کے لئے ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کے بنگلہ دیش کے آئندہ دورہ کے بارے میں جانکاری دی ۔ مسٹردورائی سوامی نے منگل کے روز کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کو اسے سمجھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور مسٹر مودی کے بعد اب اسی سال صدر جمہوریہ یہاں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام صدر کے دورے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے 1972 میں لی گئی بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی ایک نایاب تصویر بھی انہیں سونپی ۔ اس تصویر میں مجیب الرحمان ایک سکیورٹی گارڈ کو کھانے کے لیے اپنے گھر لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔مسٹر دورئی سوامی نے انہیں ایک ایک پین ڈرائیو بھی سونپی، جس میں تاریخی دور کے آڈیو، ویڈیو اور اخباری تراشے بھی موجود ہیں ۔اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم حسینہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور باہمی روابط بڑھانے پر زور دیا۔

Related Articles