نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا
پٹنہ، اگست۔جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر فاگو چوہان نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں مسٹر کمار کو ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔اس کے ساتھ مسٹر کمار آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور مسٹر یادو کو دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی نئی حکومت میں وزراء کونسل کی توسیع جلد کی جائے گی۔حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، تیجسوی کی اہلیہ رچل راج شری یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تاہم، مسٹر لالو پرساد یادو خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔