روہت شرما کی فاسٹ بولر سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

جے پور،نومبر۔گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی وہیں اس میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔2018 کے بعد محمد سراج نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ اس دوران بھارتی بولر جہاں نیوزی لینڈ کی اننگ کے آخری اوور میں رچن روندرا کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے وہیں اس دوران سراج آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہی بال لگنے کے سبب انگلی زخمی کربیٹھے۔بعد ازاں محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں روہت کو مزاحیہ انداز میں سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر بولر نے مسکرا کر رد عمل دیا۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین میں تجسس ہے کہ روہت شرما نے کس بات پر سراج کو سرپر ہاتھ مارا۔

Related Articles