ڈراوڑٹیم کو خود سے اوپر رکھنے والی ثقافت لے کر آئیں:راہل
جے پور، نومبر۔ ہندستان کے نئے چیف کوچ راہل ڈراوڑ اپنے ساتھ ایک ایسی ثقافت لے کر آئیں گے جس میں کھلاڑی ٹیم کو اپنے سے اوپر رکھتے ہیں۔ یہ ہندستان کے نئے ٹی 20 بین الاقوامی نائب کپتان لوکیش راہل کی سوچ ہے جو اسی ریاست کی ٹیم کرناٹک کے لیے کھیلتے ہیں جس کی ڈراویڈ نے نمائندگی کی تھی۔وہ انہیں تب سے جانتے ہیں جب سے وہ مختلف زمرے کے کرکٹ میں کھیل رہے تھے۔ راہل نے جے پور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کے پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ سے دو دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میں انہیں بہت طویل عرصے سے جانتا ہوں۔ ظاہری طورپر ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے میں نے ان کا دماغ پڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد میں نے کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھا اور ان سے بات کرنے کے بعد بلے بازی کے فن کو بہت طریقے سے سمجھا۔ وہ بہت رحمد دل ہیں اور وہ ہم سبھی کے لیے مددگار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ظاہر ہے کہ جب سے انہوں نے کھیلنا بند کیا ہے، وہ کوچنگ میں الگ الگ ٹیموں سے منسلک ہوئے اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کی مدد کررہے ہیں۔ اس لیے اس سیٹ اپ کے ساتھ ان کا ہم سے جڑنا، ہمارے لیے ان سے سیکھنے کا موقع ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ڈراویڈ کا ہندستانی کرکٹ میں کتنا بڑا نام ہے اور انہوں نے ہمارے ملک کو کس طرح کی چیزیں کی ہیں۔ اس لیے یہ ہم سبھی کے لیے ان سے سیکھنے اور کرکٹروں کے طورپر بہتر کرنے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔ کھیل کو بہترڈھنگ سے سمجھنے کا وقت اور اس کے پس منظر کو سمجھنا ہوگا۔ راہل نے کہا کہ جب کوچنگ کی بات آتی ہے تو میں نے ڈراویڈ کے ماتحت بھارت اے سیٹ اپ میں کچھ میچ کھیلے ہیں اور ہم نے یہاں سے ٹھیک پہلے ایک مختصر سی گفتگو کی ہے۔ وہ ایسے ہیں جو ٹیم کلچر بنانا پسند کرتے ہیں اور ایسا ماحول جہاں پر لوگ کرکٹروں کے طورپر بہتر ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب وہ کھیل رہے تھے تو وہ ہمیشہ ایک ٹیم مین رہے ہیں اور وہ اس طرح کی ثقافت کو یہاں بھی لانا چاہتے ہیں جہاں ہر کوئی ٹیم کو انفرادی اہداف سے آگے رکھتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سریز بھی روہت شرما کے لیے ہندستان کے کل وقتی ٹی 20 بین الاقوامی کپتان کے طورپر پہلی سیریز ہوگی۔ راہل نے کہا کہ روہت پہلے سے ہی ایک باصلاحیت لیڈر تھے جنہوں نے ممبئی انڈینس کو پانچ آئی پی ایل خطاب د لایا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے رول میں مہارت کے ساتھ ساتھ صبر وتحمل بھی لائیں گے۔ روہت کی کپتانی کے بارے میں راہل نے کہا کہ روہت کے کپتان ہونے میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے وہ ممبئی انڈینس کے کپتان رہ چکے ہیں اور ان کے اعدادوشمار ہر کسی کو دیکھنے لائق ہیں۔ انہیں کھیل کا بہت اچھا علم ہے۔ ان کے پاس سمجھ ہے اور وہ حکمت عملی کے لحاظ سے واقعی اچھا ہے اور اسی وجہ سے وہ اس قسم کی چیزوں کو حاصل کرنے کے قابل ہے جو اس کے پاس بطور لیڈر ہے۔ انہوں نے کہاکہہم سب روہت کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ ایک شاندار شخص ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ پرجوش ہیں اور ہم سب ٹیم میں روہت کے ماتحت کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ نائب کپتان نے کہاکہ اگلے دو ہفتے یا اگلے چند دن دلچسپ ہوں گے یہ سمجھنے کے لیے کہ ان کے پاس کس طرح کا ہدف ہے اور کس طرح کا کھیل ثقافت ہے۔مجھ سے پہلے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ہم کس ٹیمپلیٹ میں کھیلتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم اگلے چند دنوں میں اس پر جتنا زیادہ بات کریں گے، میں اسے اتنا ہی بہتر سمجھوں گا اور ہوسکتا ہے کہ اگلی بار جب میں یہ بات کروں تو میں آپ کو وہ جواب دے سکوں۔ یہ ہندوستانی کرکٹ میں ایک بڑی تبدیلی ہے، اس لیے ہم سبھی اس کے منتظر ہیں اور واقعی اس کے بارے میں پرجوش ہیں۔ نائب کپتان کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں راہل نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ٹیم ماحول پیدا کرنے کے لیے باقی لیڈروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں یہ ایک اجتماعی کوشش ہے۔ ٹیم کھیل میںجو کچھ بھی ہوتا ہے، یہ ہمیشہ ایک اجتماعی فیصلہ ہوتا ہے اور قیادت گروپ یہ یقینی بنانے میں یقینا اہم ہوجاتاہے کہ ہر کوئی راحت محسوس کررہا ہے۔ ہر کوئی اپنے کردار کے بارے میں واضح ہے، ہر کوئی ٹیم میں محفوظ محسوس کررہا ہے اور مجھے لگتاہے کہ اس طرح کا ماحول بنانا ہم سبھی کے لیے ایک دلچسپ چیلنج ہے اور ہم حقیقت میں اس کے لیے تیار ہیں۔