مہندا راجپکسے 9 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے
کولمبو،ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک پارٹی کے رہنما مہندرا راج پکسے 9 اگست کو سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ ملک کے نویں وزیر اعظم ہوں گے۔
اٹارنی جنرل سکریٹری ساگرا کیریا واسم نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کیلانیا راجاماہا ویہارایا میں ہوگی۔ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 20 اگست کو طلب کیا جائے گا۔
مسٹر راج پکسے کی پارٹی نے 5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے 225 میں سے 145 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا کے حکمران راج پکسے بھائیوں کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔جس کے ساتھ ہی انہیں آئین میں ترمیم کرنے اور اپنا تسلط بڑھانے کا موقع مل گیا ہے-