26 سالہ جنوبی کورین ماڈل و اداکارہ چل بسیں

سیول،اپریل۔جنوبی کوریا کی اداکارہ اور ماڈل جونگ چائی یل 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی مینجمنٹ ایجنسی نے جونگ چائی یل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل و اداکارہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس وقت ایک ویب ناول بیسڈ ڈرامے ’ویڈنگ امپوسبل‘ میں کام کر رہی تھی اور اداکارہ کی موت کی خبرپر ’ویڈنگ امپوسبل‘ کی کاسٹ اور دیگر عملے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کام روک دیا۔اداکارہ کی مینجنمنٹ ٹیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جونگ چائی یل کی آخری رسومات جلد ہی ادا کر دی جائیں گی۔خیال رہے کہ جونگ چائی یل پہلی مرتبہ 2016 میں ایک پروگرام کے ذریعے منظر عام پر آئیں اور پھر اداکارہ نے 2018 میں فلم ڈیپ کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز زومبی ڈیٹیکٹیو میں اداکاری کے حوالے سے مشہور ہوئیں۔

Related Articles