لکشمن نے این سی اے چیف بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے

نئی دہلی، نومبر۔۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا سربراہ بنانے پر آمادہ کیا ہے۔ ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ جب سے راہول ڈریوڈ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ہیں، اس طرح کی باتیں منظر عام پر آ رہی تھیں کہ لکشمن کو این سی اے کا نیا سربراہ مقرر کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس سے قبل کہا گیا تھا کہ سابق بلے باز کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن اب وہ دبئی میں بی سی سی آئی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد این سی اے کی سربراہی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا، "کچھ مسائل تھے، جو اب حل ہو چکے ہیں۔ بورڈ چاہتا تھا کہ وہ ذمہ داری لے کیونکہ وہ ڈریوڈ کی جگہ لینے کے لیے بہترین شخص ہیں۔” مزید معلومات یہ بھی موصول ہوئی ہیں کہ لکشمن نے بھی اپنا کمنٹری کیریئر این سی اے کے لیے چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ "فی الحال ایک کمنٹیٹر اور کرکٹ تجزیہ کار ہونے کے علاوہ، لکشمن آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے مینٹور بھی ہیں۔ وہ اب یہ سب کچھ این سی اے کے لیے چھوڑنے پر راضی ہو گئے ہیں۔”

Related Articles