پی سی بی نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے : دانش کنیریا
اسلام آباد:انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ اچھا ہے لیکن بورڈ نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔ کنیریا دوسرے ہندو کھلاڑی ہیں جو پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔ ان پر انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاونٹی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔
کنیریا پاکستان کے بلے باز عمر اکمل کی سزا کو تین سال سے کم کرکے 18 ماہ کرنے سے ناراض ہیں۔کنیریا پاکستان کے بلے باز عمر اکمل کی سزا تین سال سے کم کرکے 18 مہینے کئے جانے سے ناراض ہیں۔ ان کہنا ہے کہ زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لئے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی۔
کنیریا نے انڈیا ٹی وی کو بتایا ، "لوگ مجھے مذہبی کارڈ کھیلنے پر نشانہ بناتے ہیں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی میں نے کبھی مذہبی کارڈ کھیلا ہے۔ میرا معاملہ صرف پی سی بی اور ان کے دوہرے رویہ پر ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ پی سی بی کا سلوک اچھا ہے لیکن مجھے نظرانداز کیا گیا ہے۔ مجھے اس پر افسوس ہے۔ ”
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنا اور ٹیم کے لئے میچ جیتنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ سال 2012 سے تاحیات پابندی کا سامنا کررہے دانش کنیریا اپنی کرکٹ سرگرمیاں پھر سے شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ان پر پابندی ای سی بی نے عائد کی ہے۔