ہربھجن نے شیلڈن اور مندیپ کو ٹیم میں نہ منتخب کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا

ممبئی، نومبر۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے مشہور ڈومیسٹک کرکٹرز شیلڈن جیکسن اور مندیپ سنگھ کو بالترتیب انڈیا ٹی 20 اور انڈیا اے ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹی 20 سیریز اور دورہ جنوبی افریقہ میں شامل نہ کیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈیا کے لیے گزشتہ دو رنجی ٹرافی سیزن میں شیلڈن کے اسکور کا حوالہ دیتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ بلے باز اس سے زیادہ بہتر اور کیا کر سکتا ہےکہ اسے ہندوستان اے ٹیم میں کم از کم کھیلنے کا موقع ملے۔ ہربھجن نے منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹیم کے انتخاب کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا، ’’شیلڈن نے 2018/19 کے رنجی ٹرافی کے سیزن میں 854 رنز بنائے اور 2019/20 میں 809 رنز بنائے اور ان کی ٹیم بھی چیمپئن بنی۔ اس کے علاوہ اس سال وہ جس فارم میں ہیں اس کے باوجود انہیں انڈیا اے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ کیا سلیکٹر بتا سکتے ہیں کہ ہندوستان کے لیے کھیلنے کے لیے انھیں اسکور بنانے کے علاوہ اور کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ شیلڈن اپنے کریئر کے اب تک کے سب سے اچھے فارم میں ہیں۔ موجودہ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں انہوں نے مسلسل تین ہاف سنچری لگائی ہیں۔ ہربھجن نے اس کے علاوہ مندیپ سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے سلیکٹرز سے ان کے گھریلو میچ سیکھنے کےلئے کہا ہے ۔سابق اسپینر نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’’ایک اور بہترین کھلاڑی جسے محنت کا پھل نہیں ملا۔ٹی 20 ٹیم تو دور،انہیں گھریلو انڈیا اے ٹی میں بھی جگہ نہیں ملی۔سلیکٹرز کو کچھ گھریلو میچوں کے ریکارڈ دیکھنے کی ضرورت ہے۔مندیپ کے آخری گھریلو سیشنوں کے اعدادو شمار دیکھیں۔ کورونا کی وبا کی وجہ 21/2020 میں تو کرکٹ تھا ہی نہیں۔‘‘ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے کل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے انڈیا ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا تھا،جس کا کیپٹن روہت شرما اور وائس کیپٹن لوکیش راہل کو بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل 2021 میں شاندار اور بہترین کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں ریتوراج گائکواڑ ،ہرشل پٹیل ،وینکٹیش ائیر اور اویس خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

Related Articles