بیٹی کے امریکہ سے لوٹنے پر ادا ہوں گی پنیت راج کمار کی آخری رسومات: بومئی

بینگلورو، اکتوبر۔ کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومئی نے سنیچر کو کہا کہ کنڑ فلموں کے معروف اداکار پنیت راج کمار کی آخری رسومات امریکہ سے ان کی بیٹی کے لوٹنے کے بعد ادا کی جائیں گی۔ جمعہ کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ آج امریکہ سے ان کی بیٹی یہاں پہنچ رہی ہیں۔ اس کے بعد ہی کانتی راوا اسٹیڈیم سے کانتی راوا اسٹوڈیوں تک ان کا جسد خاکی لے جایا جائے گا۔ سرکردہ اداکار کی آخری رسوم وہیں ادا کی جائیں گی۔انہوں نے اگرچے آخری رسوم کے وقت کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا۔اداکار پنیت کا جسد خاکی کانتی راوا اسٹیڈیم میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کے اہل خانہ اور مداح اپنے چہیتے اداکار کے آخری دیدار کرکے انہیں اپنی خراج عقیدت پیش کرسکیں۔وزیراعلی نے کہا کہ اداکار کی آخری رسوم ان کی بیٹی سمیت پورے غم زدہ کنبے کی موجودگی میں ادا کی جائیں گی۔مسٹر بومئی نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی رہنما ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دستاویزات کی ضروری جانچ سے متعلق سبھی تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہیں تاکہ دلی سے بینگلور کا سفر طے کرنے میں زیادہ وقت نہ لگے۔

Related Articles