آریان خان کو جیل میں رکھنے کی توسیع پر سورا بھاسکر اور ہدایتکار راہل کا اظہار مایوسی

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے آریان خان کو جیل میں رکھے جانے کی توسیع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو اسپشل این ڈی پی ایس عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر تک کے لیے محفوظ کرلیا گیا ہے۔مذکورہ بالا عدالت کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم کے بعد سورا بھاسکر نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان کی ضمانت کا معاملہ خالصتاً ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔جبکہ راہول ڈھولکیا نے کہا کہ انھیں اس حالیہ پیش رفت پر مایوسی ہوئی ہے، میں لوگوں کے کام کے معاملے پر ان کی حمایت اور احترام کرتا ہوں، لیکن بدقسمتی سے یہ معاملہ ایسا نظر نہیں آتا ہے، آریان کے جیل میں رکھنے کے وقت کو توسیع دینا مایوس کن ہے۔

 

Related Articles