جیکی چن نے بیٹے کی منشیات اسکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی، کنگنا رناوت

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت جو اپنے متنازع بیانات جاری کرنے اور اسی قسم کے اقدامات کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں، انہوں نے اتوار کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ری پوسٹ کیا اور یہ پوسٹ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چن کے بارے میں ہے۔کنگنا نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی چن کی منشیات اسکینڈل میں 2014 میں پکڑے جانے کے بعد اعلانیہ معافی مانگی تھی۔جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے سو گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔جس پر جیکی چن نے اپنے چینی زبان کے مائیکرو بلاگ میں تحریر کیا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر میں شرمندہ ہوں اور دکھی ہوں، اس کی ماں بھی کرب کا شکار ہے اور میں اپنے بیٹے کے ساتھ معافی کا طلب گار ہوں۔ کنگنا کے جاری کردہ اس ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے جاری کیا ہیں۔اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ اس واقعے سے آریان کو خود کو درست کرنے کا موقع ملے گا اور اسے معافی نہیں ملنا چاہیے۔

 

Related Articles