شلپا شیٹی کا دیسی گرل گانے میں ناگن ڈانس کا ٹوئسٹ

ممبئی -ستمبر,ڈانس رئیلٹی شو سپر ڈانسر 4 کے اتوار کی قسط میں ، فرح خان ٹیچرز ڈے کے موقع پر خصوصی قسط کے لیے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں۔ شو میں فرح خان نے جج شلپا شیٹی اور گیتا کپور کے ساتھ ابھیشیک بچن ، جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی فلم دوستانہ کے گانے دیسی گرل پر بھی ڈانس کیا۔شلپا شیٹی نے دیسی گرل میں ناگن ڈانس کا ٹوئسٹ ڈالا۔ شلپا شیٹی کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔یاد رہے کہ 19 جولائی کو پورن کیس میں شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد عوامی تقریبات سے دوری رکھنے کے بعد ، شلپا شیٹی تقریبا ایک ماہ ے بعد سپر ڈانسر 4 میں واپس آگئیں۔ شلپا شیٹی، گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ ڈانس رئیلٹی شو کو جج کر رہی ہیں۔

Related Articles