مدھیہ پردیش نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے نریندر مودی کی مہم میں پوری طاقت کے ساتھ شامل ہوگا: شیوراج
بھوپال ، اکتوبر ۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نئے ہندوستان کی تعمیر کی عظیم مہم کی ستائش کی اور کہا کہ مدھیہ پردیش اس مہم میں پوری قوت کے ساتھ شامل ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے کے اس پروگرام میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ورچول شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا وژن، ترقی کی خواہش ، اس کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا اور نہ صرف خود اس پر عمل کرنا بلکہ پورے ملک کو چلانا واقعی شاندار ہے۔ وہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں اور مدھیہ پردیش ترقی کی اس عظیم مہم میں پوری قوت کے ساتھ شامل ہوگا۔وزیراعلی نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام ریاستی حکومتوں سے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ ہم نے فوری طور پر پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ جڑنے ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیو انڈیا کی رفتار اور طاقت کو اکٹھا کر کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی کے لیے رہنما کے طور پر کام کیا ہے۔ ان کا وژن بے مثال ہے۔