وکرم بھٹ نے اپنی دوسری شادی کو ایک سال تک خفیہ کیوں رکھا؟

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر وکرم بھٹ نے اپنی دوسری شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور اْن کی دوسری اہلیہ، اْن کی شادی پر اپنے بچوں کی رضامندی کا انتظار کررہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم بھٹ نے اپنی دوسری شادی کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اْنہوں نے اپنی خفیہ شادی کے بارے میں بات کی۔وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ ‘ان کی دوسری شادی ایک نجی تقریب کے دوران، اْن کے گھر میں اْن کی تین بہنوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ہوئی۔‘بالی ووڈ ہدایتکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’انہوں نے شروع میں ایک عظیم الشان شادی کا منصوبہ بنایا تھا تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے، اْن کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔‘وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ ’وہ 2016 میں پہلی بار اپنی دوسری اہلیہ شویتمباری سے ملے تھے اور پھر تین سال تک اْن کے درمیان تعلقات قائم رہے جس کے بعد اْنہوں نے سال 2020 میں شادی کا فیصلہ کیا۔‘اْنہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے کہا کہ ’اْنہوں نے شادی کرنے کے باوجود اپنے تعلقات کو ایک سال تک خفیہ رکھا کیونکہ وہ اپنے بچوں کی منظوری تک انتظار کر رہے تھے۔‘واضح رہے کہ وکرم بھٹ کی یہ دوسری شادی ہے، اْن کی پہلی شادی سے اْن کی ایک جواں سال بیٹی ہے جبکہ اْن کی دوسری اہلیہ کی بھی وکرم یہ دوسری شادی ہے، سابقہ شوہر سے اْن کے دو بیٹے ہیں۔خیال رہے کہ وکرم بھٹ کی دوسری شادی کی تصدیق بالی ووڈ ہداتیکار مہیش بھٹ نے کی تھی۔مہیش بھٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وکرم بھٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں دوسری شادی کی تھی جس کی اطلاع اْنہوں نے فون کال کے ذریعے دی تھی۔بالی ووڈ ہداتیکار مہیش بھٹ نے بتایا تھا کہ وکرم بھٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی میں کسی کو مدعو نہیں کیا تھا اور اْنہوں نے شادی کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles