اردن کسی بھی مہم سے زیادہ مضبوط ہے:شاہ عبداللہ
عمان،اکتوبر۔اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف ایک مہم جاری ہے اور یہ کوئی پہلی مہم نہیں ہے۔اردن ایسی کسی بھی مہم سے زیادہ مضبوط ہے۔انھوں نے سوموار کے روز اردن کے وسطی علاقے بادیہ میں شہریوں سے ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے۔اس سے پہلے اردن کے شاہی دیوان نے’پنڈورا پیپرز‘میں کیے گئے ان دعووں کو’مسخ شدہ‘قرار دے کر مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم نے بیرون ملک 10 کروڑ ڈالرمالیت کی جائیدادیں بنانے کے لیے آف شورکمپنیوں کا نیٹ ورک بنارکھا ہے۔شاہی دیوان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ’’ان پیپرزمیں خامیاں ہیں۔ان میں حقائق کو مسخ کرکے اور بڑھا چڑھا کرمبالغہ آمیزاندازمیں پیش کیا گیا ہیاور یہ کہ جائیدادوں کے پتیظاہر کرنا سکیورٹی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔یہ عمل عزت مآب اور ان کے خاندان کے تحفظ کے ضمن میں خطرے کا موجب ہے۔‘‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہِ اردن نے جائیدادیں ذاتی جیب سے خرید کی ہیں اوروہ تمام متعلقہ اخراجات بھی اپنے پلّے سے کرتے ہیں۔انھوں نے اس مقصد کے لیے ریاستی بجٹ یا قومی خزانے کو ہرگز بھی استعمال نہیں کیا ہے۔شاہِ عبداللہ دوم کی بیرون ملک املاک کے بارے میں یہ انکشاف اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کی جانب سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کیے گئے اقدامات کے چھے ماہ بعد سامنے آیا ہے۔اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کے مطابق شہزادہ حمزہ نے اپریل میں مقامی حکام کواپنی حمایت میں متحرک کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ بعض سابق حکام اور غیرملکی شخصیات کی مدد سے حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔