ترکیہ کے انتخابات،غیر ملکی سفارت خانوں میں ووٹنگ مکمل ہو گئی

انقرہ، مئی۔ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بیرونی ممالک میں کی گئی رائے دہی میں سولہ لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق، بیرونی ممالک کے ترک سفارت خانوں میں رائے دہی کا عمل 27 اپریل سے نو مئی کے درمیان شروع کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اب تک سولہ لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔علاوہ ازیں ہوائی اڈوں پر رائے دہندگان چودہ مئی شام پانچ بجے تک اپنا ووٹ استعمال کر سکیں گے۔

Related Articles