برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت

برازیلیا،(ژنہوا)برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ19) سے 1,175 مریضوں کی موت ککے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 104,201 ہوگئی ہے۔

وہیں یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 55,155 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 3,164,785 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ملک میں اب تک 2,309,477 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
برازیل میں کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ہفتے کو ایک لاکھ کے پار پہنچی تھی۔یہ اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ساؤ پاؤلو ہوا ہے۔یہاں پر اس کی وجہ سے اب تک 25,571 لوگوں کی جان گئی ہے اور 639,562 لوگ متاثر ہوئےہیں۔

 

Related Articles