سوناکشی سنہا نے لائیو شو میں کپل شرما کو مکّا دے مارا

ممبئی،اکتوبر۔ماضی میں بالی ووڈ کو سْپر ہٹ فلم دینے والے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی دبنگ بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے لائیو شو کے دوران میزبان کپل شرما کو مکّا مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔کامیڈین کپل شرما کی کامیڈی سب کو پسند ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سامعین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ تاہم انہیں اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔اس حوالے سے کپل شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی اپنے آنے والے گانے ’مل ماہیا‘ پر ڈانس کر رہی ہوتی ہیں اور کپل شرما اْن کے پاس آکر مزاحیہ انداز میں اْن سے اْن کے والد شتروگھن سنہا کا ذکر کرتے ہیں۔کپل شرما کی بات سْن کر سوناکشی سنہا فوراََ اْنہیں مکّا مار دیتی ہیں، ویڈیو دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ اداکارہ نے مذاق میں کپل شرما کو مکّا مارا ہے، تاہم ابھی تک یہ شو آن ایئر نہیں ہوا ہے۔کپل شرما نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔‘دوسری جانب سوناکشی نے کپل شرما کی پوسٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ کی پہلی ریل کپل کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔‘واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کا نیا گانا ’مل ماہیا‘ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے اور اسی گانے کی تشہیر کے لیے سوناکشی سنہا کو ’دی کپل شرما شو‘ میں مدعو کیا گیا۔

Related Articles