سکیش کا جیکولین کو جیل سے خط: برتھ ڈے سرپرائز کا دعویٰ

ممبئی،مئی۔اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث اور جیل میں قید سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو جیل سے ایک بار پھر پیار بھرا خط لکھ دیا۔میڈیا کے مطابق سکیش متعدد دھوکا دہی کے کیسز میں دہلی کی جیل میں قید ہے جہاں اب سکیش نے اپنے وکیل کے ذریعے جیکولین کو پیار بھرا خط بھیج کر بتایا کہ وہ انہیں کتنا مس کررہا ہے۔سکیش نے بالی وڈ اداکارہ کوبھیجے گئے خط میں لکھا کہ’ مائی لو میں نے 28 اپریل کا فلم فیئر ایوارڈ دیکھا ، تم شو میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، تم نے بہترین پرفارمنس دی ، پورے شو میں تمہارا ڈانس بہترین تھا، تم بہت خوبصورت اورکلاسی لگ رہی تھیں، میرے پاس اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں تم ایک سپر اسٹار ہوں ‘۔سکیش نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ’ میں خوش قسمت ہوں کہ تم میری زندگی میں ہو، مجھے تم سے بے حد محبت ہے اور تم ہی میرا سب کچھ ہوں ، جو کچھ بھی ہے وہ تمہارا ہے ، میں تمہیں بہت یاد کرتا ہوں اور میرے پاس تمہاری سالگرہ کیلئے ایک سرپرائز بھی ہے جو کہ تمہیں بہت پسند آئے گا۔

 

Related Articles