ویراٹ اور انوشکا نے گھرمیں ‘ننہامہمان’ کی آمد کی خوشخبری سنائی

نئی دہلی، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کے گھر جلد ہی ایک ننہا مہمان آنے والا ہے۔
اس جوڑے نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ ویروشکا نے اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی، جس میں انوشکا کا ‘بے بی بمپ’ صاف نظر آرہا ہے۔
ویراٹ اور انوشکا نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے سال جنوری میں وہ دو سے تین ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ، "اور پھر ، ہم تین ہوجائیں گے۔” جنوری2021 میں میں آرہا ہے۔ ”
ویراٹ کوہلی اس وقت انڈین پریمیر لیگ 2020 سیزن میں شرکت کے لئے دبئی ہیں جس کا آغاز 19 ستمبر سے ہونا ہے۔ وہیں انوشکا شرما ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھلن گوسوامی کی بائیوپک پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی ، جو اس سال کے آخر تک بڑے پردے پر آئے گی۔
ویراٹ اور انوشکا نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں کنبہ کے افراد اور منتخب افراد کے درمیان شادی کی تھی۔

Related Articles