…. نتیش کی قیادت پر اعتماد نہیں کرنے والوں کیلئے این ڈی اے میں کوئی جگہ نہیں : بی جے پی

پٹنہ :بہار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے ” مودی سے بیر نہیں ، نتیش تیری خیر نہیں “ کا راگ الاپ رہی لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے آج واضح کیاکہ ریاست میں ان کی پارٹی وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں اسمبلی انتخاب لڑ رہی ہے اور مسٹر کمار کی قیادت پر بھروسہ نہیں کرنے والوں کیلئے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے آج جلد بازی میں طلب کی گئی پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں انتخاب لڑ رہی ہے ۔ مسٹر نتیش کمار کی قیادت پر اعتماد نہیں کرنے والوں کیلئے این ڈی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
مسٹر جیسوال نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر کمار کی قیادت میں بہار کے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد تین چوتھائی سیٹوںپر جیت درج کرے گی ۔ وہ صرف دو منٹ کیلئے میڈیا کے سامنے موجود رہے اور نہ کسی سوال کا جواب دیا اور نہ ہی کوئی دوسری بات کی ۔
واضح رہے کہ ایل جے پی کے قومی صدر چرا غ پاسوان وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کی تشہیر کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں ایل جے پی کا این ڈی اے سے باہر ہونا اب یقینی ماناجارہاہے ۔

Related Articles