ہم اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کرسکے: لوکیش

دوبئی، کنگس الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے چنئی پر کنگس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی دس وکٹ کی شکست کے بعدکے کہا کہ ان کی ٹیم منصوبوں کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکی۔
لوکیش نے کہا کہ مسلسل کئی میچ میں شکست ملنا کافی افسوسناک ہے۔ ہمیں مسلسل کوشش کرکے بہتر طریقہ سے واپسی کرنی ہوگی۔ ہم کہاں غلطی کررہے ہیں اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ ہم اپنے منصوبوں کو اچھی طرح سے نافذ نہیں کرپارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فاف اور واٹسن کے وکٹ نہیں لیں گے تو ظاہر ہے کہ ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی۔ جب آپ سات آٹھ رن فی اوور دیتے ہیں تو میچ میں جارحانہ ہوکر وکٹ کے لئے جاسکتے ہیں لیکن ہم شروعات میں دس رن فی اوور دے رہے تھے اس لئے جارحانہ ہونا مشکل ہے۔ ہمارے تمام کھلاڑی کافی پیشہ ور ہیں او ر امید ہے کہ ہم جلد واپسی کریں گے۔
خیال رہے کہ چنئی کے خلاف ملی شکست کے بعد پنجاب کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ ٹیم ا ب تک کھیلے پانچ میچوں میں سے چار میچ مسلسل گنواکر پوائنٹ ٹیبل میں آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Related Articles