راشد نے مین آف دی میچ کیا مرحوم والدین کومنسوب

ابوظبی ، دہلی کیپٹلز کے خلاف فتح کے ہیرو رہنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان نے اپنے مین آف دی میچ ایوارڈ کو اپنے مرحوم والدین سے منسوب کیا ہے۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ دہلی کی ٹیم ہدف سے 15 رن پیچھے رہ گئی۔ افغانستان کے جادوئی اسپنر نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے بعد راشد خان نے جذباتی لہجے میں کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کا وقفہ میرے لئے بہت مشکل رہا۔ میں نے تین چار ماہ پہلے اپنے والد اور ماں کو کھویا تھا۔ وہ میری سب سے بڑی مداح تھیں۔یہ ایوارڈ ان دونوں کے نام ، جب بھی مجھے کوئی ایوارڈ ملتا تو میری والدہ رات بھر مجھ سے بات کرتی رہتی تھیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ راشد نے کہا کہ میں کبھی بھی دباؤ نہیں لیتا کہ مجھے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ میں اپنے آپ کو پرسکون رکھتا ہوں اور اپنی بنیادی باتوں کو برقرار رکھتا ہوں۔ کپتان نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اور مجھے اپنے مطابق بالنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔
2017 میں آئی پی ایل میں ڈیبو کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان 49 میچوں میں 59 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس میچ سے قبل ان کی عمدہ کارکردگی 19 رنز کے عوض تین وکٹ تھی۔ آئی پی ایل کے مہلک بالرز میں سے ایک راشد خان بہت ہی کفایتی بالر ہیں۔ آئی پی ایل میں ان کا اکونومی ریٹ 6.51 ہے۔

Related Articles