سابق نائب صدر بائیڈن نے ہندوستانیوں کی تعریف کی

واشنگٹن، امریکی صدارتی عہدہ کے ڈیموکریٹک امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہندوستانیوں نے سخت محنت اور کاروبارسے امریکہ میں معاشی ترقی کی اورثقافتی تنوع میں اضافہ کیا ہے۔
منگل کو ہندوستانیوں کی جانب سے منعقد ایک ورچول پروگرام میں مسٹر بائیڈن نے کہا ہے کہ صدرمنتخب ہونے پر وہ ایچ۔ون بی ویزا اور غیر مقیم ہندوستانیوں سے متعلق ان کی فکرمندیوں کو حل کریں گے۔
سابق نائب صدر نے کہا کہ ہندوستانی نزاد لوگ امریکہ اور پوری دنیا میں کامیابی کے ساتھ تجارت کررہے ہیں اور بہت زیادہ بڑی کمپنیوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ ڈیموکریٹک لیڈر بائیڈن نے ہندوستانی نژاد لوگوں کے ثقافتی اور سماجی اور خاندانی اقدار کی بھی تعریف کی۔
مسٹر بائیڈن نے کہا کہ ’’امریکہ اور ہندوستان نے اصول پر مبنی ہندوستان۔ بحرالکاہل علاقے میں ایک مستحکم دلچسپی دکھائی ہے جہاں چین کو چھوڑ کر کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں کو دھمکی نہیں دیتا ہے۔‘‘

Related Articles