امریکہ کے ساتھ سبھی قیدیوں کے تبادلہ کیلئے تیار ہیں: ایران
تہران، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز کہا کہ ایران ، امریکہ کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے یہ بات نیویارک میں خارجہ تعلقات سے متعلق کونسل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قابل غور ہے کہ دسمبر 2019 میں ایران نے امریکہ کے ساتھ دو قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا جس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک امریکی شہری بھی شامل تھا۔