سوارا بھاسکر کی فوٹوگرافرز سے ہالی ووڈ معیار کے مطابق گفتگو کرنے کی فرمائش

ممبئی،مئی۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر جمعرات کو نئی فلم ’افواہ‘ کی ریلیز کے موقع پر نظر آئیں۔ اس موقع پر وہ جامنی رنگ کی ساڑھی اور بھاری نیکلس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ فلم کی اسکریننگ کی ایک ویڈیو ایک پاپارازی نے انسٹا گرام پر شیئر کی، جس میں فوٹو گرافرز سوارا کو مختلف اینگل سے پوز لینے کے لیے ان کا نام کر لیکر مخاطب کرتے رہے۔اس موقع پر سوارا فوٹوگرافرز سے کہتی رہیں کہ ایسے بولو نہیں تو نہیں دیکھیں گے، جیسے جی جی حدید کو بولا، ہم سے بھی ویسے ہی بات کرو، جیسے آپ کا ہالی ووڈ کا اسٹینڈرڈ ہے۔یاد رہے کہ امریکی سپر ماڈل جی جی حدید گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھارت کے دورے پر آئی تھیں اور پاپارازیز نے ان کی تصاویر بنانے میں نہ صرف ان کی بھرپور معاونت کی بلکہ خوب آؤبھگت بھی کی۔اسی وجہ سے آج جب فوٹوگرافرز کو پوز دینے کی باری آئی تو سوارا نے ایک پاپارازی فوٹوگرافر سے کہا کہ وہ اپنے ہالی ووڈ معیار کے مطابق ان سے گفتگو کریں، اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے 35 سالہ سوارا نے کہا کہ جیسے گیگی ہدید سے آپ بات کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ ہدیتکار سدھیر مشرا کی آج ریلیز ہونے والی فلم افواہ میں مرکزی کردار نواز الدین صدیقی، بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles