ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ختم ہونے پر شاہد کپور کا دلچسپ ردعمل

ممبئی،اپریل۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سے بلیو ٹک جانے کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے نہایت دلچسپ ردعمل دیا۔ٹوئٹر سی ای او ایلون مسک نے 11 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ بلیو ٹک والے ٹوئٹر صارفین نے سبکسرپشن چارجز ادا نہ کیے تو ان کا بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔ایک ٹوئٹر صارف نے شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ سے ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ غصے میں موٹربائیک چلا رہے ہیں۔صارف نے کیپشن دیا کہ بلیو ٹک جانے کے بعد شاہد کپور ایلون مسک کو مارنے کیلئے جا رہے ہیں۔اس ٹوئٹ پر شاہد کپور نے خود جواباً ایک ٹوئٹ داغی اور کہا کہ ’میرے بلیو ٹک کو کس نے ہاتھ لگایا؟ ایلون تو وہیں رک میں آ رہا ہوں‘۔

Related Articles