انسان کو خود اپنا ویلنٹائن بننے کی ضرورت ہے، میگھن مارکل

لاس اینجلس،فروری۔برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ، میگھن مارکل نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔میگھن مارکل نے اپنے مداحوں کے لیے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ کو اس دن لطف اندوز ہونے کے لیے زندگی میں کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہے۔اْنہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار اپنے لائف اسٹائل بلاگ میں 2015 میں کیا تھاجوکہ اس سال ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر سے منظرِ عام پر آگیا ہے۔اْنہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ اس دن کو منانے کے لیے وائن، کپڑے اور کچھ زبردست قسم کے تحائف خریدیں اور اس کے لیے ضروری نہیں کے آپ کو کسی سیمحبت ہو آپ اپنے لیے بھی یہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔اْنہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں لکھا تھا کہ’وہ سمجھتی ہیں کہ انسان کو خود اپنا ویلنٹائن بننے کی ضرورت ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اْن کیخیال میں اس خوبصورت رات کے لیے کھانا پکانا چاہیے چاہے صرف اپنیلیے ہی کھانا بنائیں، اور اپنا پسندیدہ لباس پہنیں، اپنے لیے کچھ پھول خریدیں، اور خود سے محبت کا جشن منائیں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’ہم اکثر اس وقت الجھ جاتے ہیں جب ہم اْن چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہے‘۔اس بلاگ میں میگھن مارکل نییہ بھی بتایا تھا کہ وہ خود کس طرح ویلنٹائن ڈے منانا چاہتی ہیں۔اْنہوں نے لکھا تھاکہ’ وہ اس دن نیویارک کی گلیوں میں دوڑنا چاہتی ہیں، گلابی رنگ کی کوک ٹیل پینا چاہتی ہیں اور گلیوں کی ٹھنڈک کو اپنے نئے جوتوں سے محسوس کرنا چاہتی ہیں، جوکہ وہ اپنے آپ کو تحفے میں دیں گی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا تھا کہ’کیونکہ وہ بہت محنت کرتی ہیں اور وہ اس دن کو منانے کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہتی ہیں‘۔میگھن نیلکھا کہ’ وہ اس دن ان لوگوں کو جن سے اْنہیں محبت ہے اور اپنے آپ کو ٹریٹ دینا چاہتی ہیں کیونکہ اْن کے پاس اْنکا اپنا مزاحیہ ویلنٹائن ہے‘۔اْنہوں نے اپنے اس خصوصی پیغام کے اختتام پر مداحوں کو بہت اہم مشورہ دیا کہ’چاہے آپ کی زندگی میں کوئی خاص انسان موجود ہے یا آپ کے پاس اچھے دوست ہیں یا پھر آپ اکیلے ہیں، یاد رکھیں سب سے زیادہ اہم بات خود سے محبت کرنا بہت ضروری ہے‘۔خیال رہے کہ میگھن مارکل نے جس سال یہ خصوصی پیغام اپنے مداحوں کے لییجاری کیا تھا اس سے کچھ عرصہ پہلے ہی اْن کی اپنے پہلے شوہرٹریور اینجلسن سے طلاق ہوئی تھی۔

Related Articles