یو ایس اوپن کے ناخوشگوار واقعے کا اب تک ملال:جوکووچ

روم ،سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ انہیں یو ایس اوپن میں اس ناخوشگوار واقعے کا اب تک ملال ہے اور انہوں نے اپنی انجانے میں کی گئی غلطی بڑا سبق حاصل کیا ہے واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے حادثاتی طور پر لائن وومین کے گیند ماردی تھی اور اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ جوکووچ کے پاس اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی عدم شرکت کے سبب اپنا 18 واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا۔سربیا کے ٹینس اسٹار نے پیر کے روز کہا کہ نادانستہ طور پر لائن جج کے گلے میں گیند لگنے سے انہوں نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بڑا سبق سیکھا ہے۔

اطالوی اوپن کھیلنے کے لئے یہاں پہنچے جوکووچ نے کہا کہ میں جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں اپنی بہترین شخصیت کورٹ کے اندر اور باہر پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں اس واقعے کو ایک بہت بڑا سبق سمجھوں گا۔ میں اپنی ٹیم سے بات کر رہا ہوں۔ جو کچھ ہوا بدقسمتی تھا۔ آپ کو آگے بڑھنا ہے۔ اس دوران ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے کہا کہ جوکووچ کے باہر ہونا کافی بدقسمتی کی بات ہے لیکن یہ قواعد کے تحت تھا۔

 

Related Articles