نارتھمبریا این ایچ ایس میں کلینیکل سپلائز ٹرانسپورٹیشن کیلئے ڈرون ٹیسٹ
لندن ،فروری ۔ایک این ایچ ایس ٹرسٹ نے ہسپتالوں میں کلینیکل سپلائز کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرون کے استعمال کا ٹیسٹ کریگا، یہ ڈرون بلڈ سیمپل، کیموتھراپی ڈرگس، ایکوئپمنٹس اور ڈرگ اگلے چار مہینوں میں سپلائی کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ابتدا میں رو زانہ چھ پروازیں ہوں گی جن میں مئی تک اضافہ کرکے15کردیا جائے گا۔ نارتھمبریا ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے ڈلیوری ٹائم میں کمی واقعہ ہوگی۔ اس کی اثر پذیری بڑھے گی اور ملک کے جغرافیہ کے حوالے سے کاربن کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔ اس ٹرائل کا اعلان سات ماہ قبل ہمپشائر میں ایک پروجیکٹ کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن اس کا آغاز اب ہورہا ہے۔ بغیر کریو والے ایریل وہیکلز (یو اے وی ایس) 3کلو گرام تک میڈیکل سپلائز وانسبیک جنرل ہسپتال ریشگنٹن سے اینوک انفر مری لے جاسکتے ہیں۔ کیموتھراپی میڈیکیشن اینوک تک فیری کی جائیں گی اور پھر اسے وروک ونٹر مری تک پھیلایا جائے گا جب کہ اینوک اور بروک سے ریٹرن فلائٹس وانسبیک میں پیتھالوجی سیمپلز ڈلیور کریں گی۔ ایک ٹرینڈ پائلٹ روٹس کے ساتھ ڈرون کو مانیٹر کرے گا۔ ایپیان کمپنی جو اس ٹرائل کے لیے فنڈنگ کررہی ہے کا کہنا ہے کہ اس میں پیکیج کے ڈراپ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ انہیں ایک روبسٹ سیفٹی کیس کے ہولڈ میں اسٹور کیا جائے گا۔ نارتھمبریا ہیلتھ کیئر این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو سر جیمز ماوکی نے کہا کہ ہم جن ایریاز کو کور کررہے ہیں اور جتنی تعداد میں ہپتال اور دیگر سائٹس کا ہم انتظام کرتے ہیں تو وہاں لاجسٹکس کی موثر سپلائی کیلئے یہ اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ضروریات میں اثر پذیری کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحولیات پر اثرات کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ڈرگس اور سپلائز کو بہتر اور تیز رفتاری کے ساتھ ڈلیور کرنے کے لیے ڈرونز کے استعمال سے مدد ملے گی۔ یہ ایک اسمارٹ ذریعہ ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اس کا ٹرائل کیسا جاتا ہے۔ ڈرون کے استعمال کا ٹرائل12مئی تک جاری رہے گا اور اسٹاف و مریضوں سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی انوائرمنٹ پر اس کے اثرات کو بھی جانچا جائے گا۔